چلتے ہو تو ناروے کو چلیے، کیوں کہ اس جیسا ملک دنیا میں کوئی دوسرا نہیں، اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسانی ترقی نے اس سال کا عالمی انڈیکس جاری کر دیا، پاکستان انسانی ترقی انڈیکس میں ایک درجے نیچے آگیا ہے۔
دنیا کی خوبصورت ترین جگہوں میں سے ایک ناروے ہےجہاں خوشحالی بھی ہے ،امن بھی اور شاندار طرز زندگی بھی۔ ناروے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسانی ترقی انڈیکس میں دنیا کے بہترین ملکوں میں بازی لے گیا۔
یو این ڈی پی کا انسانی ترقی کا اشاریہ دنیا کے 188ممالک میں اوسطاً
عمر، تعلیم، آمدنی اور معیارِ زندگی کی بنیاد پر تیار کیا جاتا ہے اور یہی اشاریہ کہتا ہے کہ ناروے رہائش کے لیے دنیا کا بہترین ملک ہےاور جناب خوبصورتی میں تو ہمارا پاکستان بھی کسی سے کم نہیںلیکن اس سال ہیومن ڈیویلپمنٹ کے ترقی انڈیکس پر پاکستان مزید ایک درجے نیچے آگیا۔
انڈیکس کے مطابق اس وقت پاکستان میں 15برس یا اس سے زیادہ عمر کے افراد میں بےروزگاری کی شرح 48اعشاریہ 4 فیصد کے قریب ہے جبکہ 8کروڑ 30لاکھ سے زیادہ افراد یعنی ملک کی 45 فیصد سے زیادہ آبادی غربت کا شکار ہے۔یو این ڈی پی کے انسانی ترقی انڈیکس پر آسٹریلیا دوسرے اور سوئٹزرلینڈ تیسرے نمبر پر ہے۔